آج ایک فیمیل فرینڈ ریکویسٹ آئی، میں نے پرفیوم لگائی، بالوں میں کنگھی ماری، دو تکیے سر کے نیچے رکھ کر سکون سے بستر پر لیٹ گیا سوچا نجانے کس ملک کی حسینہ ہوگیکتنی چاہت سے اپنی نازک انگلیوں سے سکرین دبا کر مجھے فرینڈ ریکویسٹ سینڈ کی ہوگی معصوم سی پیاری سی لڑکی نے،
اپنے والدین سے چھپ کر اپنی سہیلیوں کو بتائے بغیر ایک وجیہہ خوش شکل تعلیم یافتہ نوجوان کو ڈھونڈنے نکلی ہوگی اور آخر میں اسے منزل مل گئی اور میرا اکاؤنٹ اسے دنیا بھر کے اکاؤنٹس میں نظر آ ہی گیا،
میرے تو ہاتھ تھر تھر کانپنے لگے کہ بچاری کتنے ارمان لیکر میرے غریب خانے تشریف لائی ہے،
فیس بُک پر تو بارش بھی نہیں ہوتی ورنہ میں یہ گانا شروع کر دیتا اے ابر کرم زرا تھم کہ برس اتنا نا برس کہ وہ آ نا سکے
خیر فرینڈ ریکویسٹ میں نے تین بار قبول کی
مگراس کی پروفائل پکچر جو کہ پہلے واضح نہیں تھی جیسے ہی اس پر کلک کیا تو دل حلق میں آ گیا،
کینیا کی ایک 53 سالہ بيوه مائی تھی
😭
😭
😭
😭چار پانچ پوتے بھی تھے
دل ٹوٹ گیا فون سے سارا میوزک ڈیلیٹ کیا
بس کرو ظالمو میری دکھ بھری داستان کو اور کتنا انجوائے کرو گے
